تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:50

امریکی منچلوں نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

نیویارک......این جی ٹی.....شرارت کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی لیکن شرارت ایسی ہونی چاہئے کہ کسی کو کوئی نقصان بھی نہ پہنچے اور سب لطف اندوز بھی ہوں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرت ہوئے دوسروں کو ستانے کی ٹھانی اور بازار میں پہنچ گئے۔پہلے تو یہ لوگوں کے سر کی طرف اشارہ کرتے کہ جناب آپ کے بالوں میں کچھ پھنسا ہوا ہے اور پھر فوراً ہی اپنی مدد کی پیشکش کر دیتے۔جیسے ہی لوگوں نے ان کی پیشکش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاں کہی انہوں نے ان کے بالوں میں سے ایسی ایسی اشیا برآمد کی کہ لوگ حیران رہ گئے۔اس مذاق نے جہاں کچھ افرادکو کوفت میں مبتلا کیا تو اکثر لوگ اس صورتحال کو انجوائے بھی کرتے نظر آئے اور اصل صورتحال کا ادراک ہونے کے بعد خوب دل کھول کر قہقہے لگائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.