تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:59

ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کا چھٹا راؤنڈ فرانسیسی کھلاڑی نے جیت لیا

فورٹ ورتھ.........امریکامیں ہونے والی ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کا چھٹا راؤنڈ فرانس کے کھلاڑی نکولس آئیونوف نے جیت لیا۔ ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ائیر ریس ورلڈ چیمپئن شپ کا چھٹا راؤنڈ ہوا۔ فرانس کے کھلاڑی نکولس آئیونوف نے مقررہ فاصلہ 54اشاریہ 118سیکنڈز میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ برطانیہ کے نائجل لیمب نے دوسری اور کینیڈا کے پیٹ مکلوڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہوابازوں نے مقابلے کے دوران اپنے جہازوں کو 370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک اُڑایا۔ چیمپئن شپ کا اگلا رائونڈ 11 اکتوبر کو لاس ویگس میں منعقد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.