17 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:15
دونوں بازوؤں سے محروم باہمت کار ڈرائیور
نیویارک.....کہتے ہیں کہ اگر انسان کا عزم توانا اور حوصلے بلند ہوں تو کچھ بھی نا ممکن نہیں اور اس کا عملی نمونہ یورپی ملک لیٹویا سے تعلق رکھنے والا 26سالہ گیٹِس نامی نوجوان پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔جی ہاں اس باہمت نوجوان نے بازوؤں سے محروم ہونے کے باوجود نہ صرف کارڈرائیونگ میں مہارت حاصل کر لی ہے بلکہ پیٹرول گاڑی میں بھرنے سے لے کر لاک لگانے اور سیٹ بیلٹ تک پیروں سے باندھنا بھی خوب اچھی طرح سے جانتا ہے۔دونوں پیروں سے گاڑی میں چابی لگا کراُسے اسٹارٹ کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرتا یہ ماہر ڈرائیور اس مہارت اور پُراعتمادی سے اپنے پیروں سے اسٹیرنگ گھماتاہے کہ دیکھنے والے حیران تو ہوتے ہیں ساتھ ہی ساتھ ا س کی ہمت کی داد بھی دئیے بغیر نہیں رہ پاتے ۔