تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 5:23

سیلفی تصاویر کے دیوانوں کیلئے انوکھا ہیٹ متعارف

تائے پی......سیلفی کے دیوانوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اب انہیں اپنا شوق پورا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ یہ انوکھا ہیٹ ان کی ہر مشکل آسان کر دے گا۔جی ہاں تائیوان کی ایک کمپنی نے ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی ا ینگل سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کے ساتھ جدید ماڈل کا ٹیبلٹ بھی نصب ہے جسے 360 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے اور اس کی مدد سے آپ اپنے من پسند اینگل سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کو پہننے کے دوران صارفین کسی بھی ایپ جیسے فیس بک یا انسٹا گرام تک رسائی حاصل کرسکے گا،یعنی نہ مشکل نہ انتظار،ایک تیر سو دو نہیں بلکہ کئی شکار۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.