تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 5:34

جاپان میں کالے سیاہ برگر فروخت کیلئے پیش

ٹوکیو.......اب پیش ہیں کالے سیاہ برگر۔۔۔لیکن حیران یا پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں یہ برگر ہرگز جلے ہوئے نہیں ہیں۔جاپان میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین نے پہلے بار بلیک برگر فروخت کیلئے پیش کردیے ہیں۔کیورو برگرز(Kuro)نامی یہ برگرکالے بن،سیاہ پنیر اور سیاہ رنگ کے سوس کی مدد سے تیار کیے جارہے ہیں۔اپنی نوعیت کے یہ منفرد برگرز محدود مدت تک کیلئے صرف نومبر تک فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جس میں کیورو پرل کی قیمت480ین(4اعشاریہ39ڈالر)اور کیورو ڈائمنڈ690ین(6اعشاریہ31ڈالر)مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.