تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:44

ماسکو ایئر پورٹ پر چیک اِن میں مدد فراہم کرنے والا روبوٹ

ماسکو........روس کے دارالحکومت ماسکوکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافروں کی چیک اِن میں مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی روبوٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اب ایئر پورٹ پہنچ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ہر موڑ پر الیکٹرونک اسسٹنٹ آپ کی رہنمائی کرتا نظر آئے گا۔ لینوچکا نامی یہ روبوٹ روسی اور انگریزی زبان سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو مسافروں کو مختلف دروازوں تک پہنچنے کا روٹ اور ایئر بورٹ کے باہر موسم کے حال سے آگاہ کرتا نظر آتا ہے۔یہی نہیں لینوچکا روبوٹ مسافروں کو مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کے علاوہ اُنہیں لطیفے اور نظمیں سناکر محظوظ کرنے کی صلاحیتبھی رکھتا ہے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل یہ منفرد لینوچکا روبوٹ کم و بیش 15لاکھ روسی روبلز (38ہزار500ڈالر)کی لاگت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.