23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:4
"ہرمِس" کا تیار کر دہ دنیا کا مہنگا ترین ہینڈبیگ نیلامی کے لیے پیش
نیویارک.......عالمی فیشن بر انڈ "ہرمِس" کا تیار کر دہ دنیا کا مہنگا ترین ہینڈبیگ نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس ہینڈبیگ کا نام "برکن بیگ" ہے۔ اس خو بصورت بیگ پر سونے کی تاروں سے کام کیا گیا ہے اور پر 8 اعشاریہ 2 کیرٹ کے ہیرے بھی جڑے ہیں۔ بیورلے ہلز میں ہونے والی نیلامی میں امید ہے کہ یہ بیگ ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک نیلام ہوسکتا ہےجبکہ انتظامیہ کو امید کہ یہ بیگ دو لاکھ ڈالر سے زائد قیمت میں فروخت ہوگا۔