28 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:6
انسانی شکل کے انوکھے پین کیک بنانے والا ماہر شیف
نیویارک ......دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر شیف پین کیک کو انسانی شکلوں میں اس طریقے سے ڈھال دیتا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے تصویر ہی اتار لی ہو۔ناتھن نامی یہ شیف کھانے تو اچھے بناتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ایک ماہر آرٹسٹ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دونوں فن یکجا کردیئے ہیں۔