1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:39
برطانیہ:کھلونوں اور دیگر اشیاء سے سجی واکس ویگن مرکز نگاہ
لندن .....امداد جمع کرنے کی غرض سے برطانوی شخص گاڑی کو سیکڑوں اوٹ پٹانگ اشیاء اور کھلونوں سے سجاکر سفر پر نکل پڑا۔ مقصد عظیم ہو تو انسان منزل تک پہنچنے کیلئے ہر حد سے گزرنے پر تیار رہتا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بونڈ کا شمار بھی ایسے ہی چند لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو امداد جمع کرنے کیلئے گاڑی کو مختلف اشیاء سے سجاکر سفر پر نکل پڑا۔ڈیرن بونڈ نے1996ء کا واکس ویگن ماڈل فقط100پاؤنڈ میں خریدتے ہوئے اُسے سیکڑوں کھلونوں اور دیگر اوٹ پٹانگ اشیاء سے سجا رکھا ہے۔کینسر میں مبتلا بچوں کیلئے قائم فلاحی تنظیم کینڈل لائٹرز کیلئے امداد جمع کرنے کا عظیم مقصد لیے ڈیرن بونڈ آجکل برطانیہ میں شہر شہر گھومتا نظر آتا ہے تاکہ لوگ اسکی گاڑی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ رقم عطیہ کرنے کیلئے آمادہ نظرآئیں۔واضح رہے کہ اپنی اس دلچسپ گاڑی کے ذریعے ڈیرند بونڈ اب تک ایک ہزار پاؤنڈ سے زائد امداد جمع کرچکا ہے۔