1 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:19
سمندر کی گہرائی میں غوطہ خوروں کی15میٹر لمبی مچھلی سے ملاقات
ویلٹا......مالٹا کے ساحل پر غوطہ خوروں کی ٹیم جب پانی کی گہرائی میں اُتری تو ان کی حیرت کی انتہانہ رہی جب ایک دیوہیکل مچھلی تیرتے ہوئے ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئی۔پانی کی گہرائی میں 15میٹر لمبی Mola Molaنامی یہ مچھلی جب ان ڈائیورز کے سامنے پہنچی تو پہلے سب خوفزدہ ہو گئے تاہم اس فرینڈلی دیوہیکل مچھلی نے فوری ہی سب سے دوستی کر لی اور انکے ساتھ تیراکی کرتی رہی ۔غوطہ خوروں کو بغیر نقصان پہنچائے جب اس مچھلی نے جی بھر کر تیراکی کر لی تو اپنے راستے واپس چلی گئی تاہم یہ تمام منظر ڈائیورز کے کیمرے میں محفوظ کر لیا گیا۔