3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:38
دہشت گردی کا خوف،دنیا کا سب سے مضبوط ترین بیریئر تیار
نیویارک ......دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی سے محفوظ رہنے کیلئے آئے روزمختلف جدیدہتھیار اور مشینیں تیار کی جاتی ہیں۔ امریکانے بھی دہشت گردی سے بچنے کیلئے اب تیار کرلیا ہے دنیا کا مضبوط ترین سیکورٹی بیریئر جو اہم عمارتوں کے قریب نصب کیا جائے گا۔مضبوط ترین دھات سے بنایہ سیکورٹی بیریئر 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے 15ہزار پونڈ وزنی ٹرک کونہ صرف روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اسے توڑ کر ٹکڑوں میں تقسیم کردیتا ہے۔42انچ چوڑا دنیا کا مضبوط ترین یہ بیریئر بارود سے بھری گاڑیوں کو دہشت گردی سے روکنے کیلئے جلد اہم عمارتوں کے قریب نصب کردیا جائے گا۔