5 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 6:18
امریکا میں ہا ٹ ائیربیلو ن فیسٹول کاآغا ز
نیویارک.....امریکی ریاست نیو میکسیکو میں رنگوں سے بھرے ہا ٹ ائیر بیلو ن فیسٹیول (Hot Air Balloon Festival)کاآغا ز ہو گیا ہے ۔اس خو بصورت میلے میں چھ سو سے زائد غبارے شامل ہیں جبکہ دنیا بھر سے سینکڑوں افراد اس میں شر کت کر نے کے لیے نیو میکسیکو پہنچ چکے ہیں۔ میلے میں منفر د اشکا ل کے عظیم الشان غبا رے شامل ہیں اور آ سمان ان کے خو بصورت رنگوں سے سج گیا ہے۔ اس میلے کا آ غا ز 1971 میں کیا گیا تھا جو گز شتہ کئی سالو ں سے کامیابی سے جا ری وساری ہے ۔