12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:13
لندن میں دنیا کی پہلی بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلے گی!!
لندن .......برطانوی دا ر الحکومت لندن میں دنیا کی پہلی ڈرائیور لیس ٹیوب ٹرین چلے گی۔جدیدٹیکنالوجی نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی پراپنے اثرات مرتب کئے ہیں وہیں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب ڈرائیور لیس گاڑیوں کے بعد پیش ہے ڈرائیور لیس ٹیوب ٹرین۔جی ہاں برطانوی دار الحکومت لندن کی شہری حکومت نے دنیا کی پہلی ڈرائیور لیس ٹیوب کا ڈیزائن پیش کردیا ہے ۔شہر میں زیر زمین چلنے والی اس بغیر ڈرائیور کی ٹرین کے منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جائینگی۔لندن کے میئر کے مطابق یہ ٹیوب ٹرینیں 2022سے شہریوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دی جائینگی لیکن ابتدائی طور پر ڈرائیور ٹرین میں سوار رہ کر اس کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں گے۔