13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:13
گل مکئی کو نوبیل ملنے کی خوشی میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ گلابی ہو گئی
نیویارک.........گل مکئی کو نویبل انعام ملنے کی خوشی میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ گلابی ہوگئی ہے۔پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا تو صرف پاکستان میں نہیں، پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے منتظمین نے ملالہ کو انعام ملنے کی خوشی میں عمارت کی روشنیاں گلابی کردی ہیں۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں کہ ملالہ کے اعزاز میں بلڈنگ گلابی رنگ سے روشن رہے گی ۔