17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:45
ترکی کی سڑک پر سمجھدار ڈاگی جھگڑا مکانے چلا آیا
انقرہ......یوں تو کتے کو ایک جنگلی اور لڑاکا جانور کے طور پر جانا جاتا ہے جو اگر کسی کے پیچھے پڑ جائے تو مشکل سے ہی جان چھوڑتا ہے مگر ترکی میں ایک ڈاگی نے تو کمال ہی کردیا۔ ترکی کی ایک شاہراہ پر ایک ٹیکسی ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار کسی بات پر الجھ پڑے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ دونوں کو یوں لڑتا دیکھ کر اچانک ایک ڈاگی بھاگتا ہوا آیا اور لڑنے والوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیا اور واپس چلتا بنا۔ ڈاگی کی اس سمجھداری اور صلح فہمی کو دیکھتے ہوئے لڑائی کرنے والے دونوں حضرات نے بھی جھگڑے کو وہیں ختم کردیا اور اپنی اپنی راہ لی۔