19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:32
ڈانس کی صلاحیت دکھانے والا 8 سالہ بچہ
نیویارک......جیسے فن کسی کی میراث نہیں اسی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔یقین نہ آئے تو امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے اس 8سالہ ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو کم عمری میں ہی اپنی ڈانس کی صلا حیتیں دکھا کر ما ہر ڈانسرز کو بھی مات دیتا نظر آرہاہے۔پیٹرک سویز نامی اس چھوٹے سے بچے نے ٹی وی پر ایک جوڑے کو رقص کرتے دیکھا تو خود بھی شروع ہوگیا اور ایسی شاندار نقالی کی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔آٹھ سالہ ننھے میاں کے ڈانس کی مہارت نے راتوں رات اسے سپر اسٹار بنا دیا ہے جس کی انوکھی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے کہنا ہی پڑے گا کہ آج کل کے تو بچے بھی استاد ہیں۔