20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:5
پنگ پا نگ کھیلنے کا ماہر کتا
لندن .......کتے صرف وفادار جانور ہی نہیں بلکہ ایک بہترین ایتھلیٹ بھی ہو تے ہیں ۔ایسا ہی ایک کتا پنگ پا نگ کھیلنے میں کسی بڑے کھلا ڑی سے کم نہیں ۔ مہا رت کا یہ عالم ہے کہ یہ اپنے منہ سے گیند کو شا ٹ لگاتا ہے جسے اس کی مالکن نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔ اگر آ پ خو د کو پنگ پانگ کا ماہر سمجھتے ہیں تو اس ڈاگی کے ساتھ ایک میچ کھیل کر دیکھ لیں۔