تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:35

چٹا نو ں سے چھلا نگ لگا نے کا عالمی مقابلہ،برطانوی ڈائیور فاتح

میکسیکو .......میکسیکو میں بلند چٹا نو ں سے چھلا نگ لگا نے کے عالمی مقابلے کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد،برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے آخری مرحلہ اور ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔میکسیکو کی ریاست یوکتن کی اِک کِل جھیل میں کلف ڈائیونگ ورلڈ چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھرکے10ممالک سے 14 ماہر ڈائیورزنے حصہ لیا۔بلند چٹا ن سے چھلا نگ لگا نے کے اس خطر نا ک مقابلے میں ڈا ئیور ز 92 فٹ(27میٹر) اونچی چٹان سے تیزبہتے پا نی میں چھلانگیں لگا کراپنی بہادری اور مہا رت کا مظا ہر ہ پیش کرتے نظر آئے۔یہ مقابلہ چٹا نو ں سے چھلا نگ لگا نے کے مقابلوں کی عالمی سیریزکاآخری راؤنڈ تھا جہاں ماہر کلف ڈائیورز کے شاندار کرتب دیکھنے کیلئے ہزاروں افرادگہرے کنوئیں نما جھیل کے کنارے جمع نظر آئے۔کلف ڈائیونگ ورلڈ سریزکا یہ پڑاؤبرطانوی ڈائیور گیری ہنٹ کے نام رہا جنہوں نے ناصرف یہ راؤنڈ بلکہ کلف ڈائیونگ ورلڈ چمپئن شپ کاٹائٹل بھی اپنے نام کرلیاجبکہ خواتین میں یہ اعزاز امریکا کی راشیل سمپسن کے نام رہا۔روس کے آرٹم سل چینکو ورلڈ کلف ڈائیونگ سیریز کے فرسٹ رنر اپ رہے جبکہ امریکا کے ڈیوڈ کالٹیوتی سیکنڈ رنر اپ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ کلف ڈائیونگ کے میکسیکو کے اختتامی راؤنڈ سے قبل ہی برطانوی گیری ہنٹ اسپین میں ہونے والے راؤنڈ میں سب ڈائیورز پر واضح برتری حاصل کرکے پہلے ہی رواں سال کے ورلڈ چمپئن بن گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.