21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:6
کینیڈین اینکر پرسن کو کتے کے ساتھ مو سم کا حال سنا نا مہنگا پڑ گیا
اوٹاوہ ......کینیڈامیں ایک نجی نیو ز چینل کے اینکر پرسن نے منفرد انداز سے مو سم کا حال سنانے کیلئے کتے کا سہارا لیا اور اسے اسٹوڈیو میں کھڑا کر کے اسکے ساتھ خبریں پڑھنے لگا۔کتا جو اس صورتحال سے بالکل بھی بے خبر تھا معمو ل کے مطابق نا صرف ہلتا جلتا رہا بلکہ اس نے اپنے گلے میں بندھی رسی میں دانتوں سے کاٹ ڈالی۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ بہادر اینکر پرسن اس جارحانہ کتے کو سنبھالتے سنبھالتے بدلتے موسم کی خبریں بھی پڑھتا رہا ۔چند منٹوں کی اس ویدر نیوز میں یہ اینکر پرسن اس کتے کے ساتھ ایک طرح کی کشتی ہی میں مشغول رہا لیکن خوش قسمتی سے کتے نے اسے اپنے تیز دانتوں کا شکار نہیں بنا یا۔