21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:37
ہیلو وِن میں ڈریکولا،مسخرہ،چڑیل والے لباس ہوئے پرانے
واشنگٹن........ہیلو وِن میں ڈریکولا، مسخرہ، چڑیل والے لباس تو ہوئے پرانے اب امریکی پہنیں گے ہیلووین میں ایک منفرد لباس۔ہیلووِن کی مناسبت سے کئی کمپنیاں عجیب وغریب ملبوسات تیار کرتی ہیں۔ کچھ ایساہی کیلی فورنیا کی ایک کمپنی نے کیا۔ ایبولا کی روک تھام میں استعمال ہونے والے لباس ایبولاکنٹین منٹ سُوٹ کو ہیلووین کے اسپیشل کاسٹیوم کی شکل دیدی۔ جسے ایک طرف تو کئی لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تو کرنا پڑا دوسری طرف کمپنی کو ایسے لباس تیار کرنے کے سیکڑوں آرڈر بھی ملے۔ یہ کاسٹیوم خاص ہیلووِن کیلئے تیار کیا گیا ہے۔