تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:56

بالوں سے محروم خواتین کیلئے انوکھا حل!!!

اوٹاوہ ......کینیڈا کی ایک کمپنی نے گنج پن کا شکار ہوجانے خواتین کیلئے مہندی کے کرائوئنز متعارف کروادیے ہیں۔کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ہینا ہیلز نامی ایک کمپنی نے مختلف بیماریوں اور کیموتھراپی کے باعث اپنے دلکش و حسین بال کھودینے والی خواتین کی خود اعتمادی برقرار رکھنے کیلئے مہندی کا سہارا لیا ہے۔دنیا بھر میں اس کمپنی کے کم وبیش 150آرٹسٹ موجود ہیں جو گنج پن کی شکار خواتین کے سروں پر مہندی نقش ونگار والے کراؤنز بنادیتے ہے۔پورے سر کو مہندی سے ڈھک دینے والے یہ کراؤنز کم وبیش دو ہفتے تک موجود رہتے ہیں جس سے ناصرف خواتین کی خود اعتمادی قائم رہتی ہیں بلکہ ایک منفرد فیشن بھی لوگوں کی جانب سے پذیرائی دلوانے کا باعث بنتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.