تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:56

بازؤوں سے محروم امریکی نو جوان ماہرگٹارسٹ بن گیا

نیویارک ...... امریکہ سے تعلق رکھنے والےدو نوں بازوؤں سے محروم نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہرگٹار سٹ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ یہ نو جوان پیدائشی طور پر اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہے جس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد اپنے پاؤں سے گٹار بجانا سیکھ گیا۔18سالہ یہ نو جوان مختلف پروگرامز میں اپنے دونوں پاؤں کے سہارے گٹار بجاتااور ساتھ ہی خود گانا ، گاکر اپنی مہارت کا مظاہر ہ کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.