تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:11

ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹرنیلامی کیلئے پیش

نیویارک .......ایک معروف نیلام گھرکے تحت ٹیکنالوجی فرم ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا۔ 1976ء میں بننے والا یہApple-Iنامی کمپیوٹراس ٹیکنالوجی فرم کے بانیوں میں سے ایک اسٹیو وزنائیک نے کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے گیرج میں ہاتھوں سے مختلف آلات جوڑتے ہوئے بنایاتھا جبکہ اسکی مارکیٹنگ آنجہانی اسٹیو جابز نے کی تھی۔بناء ڈیسک ٹاپ اسکرین والا یہ کمپیوٹرآج نیویارک میں نیلام کیا جائے گا،جسکی 3سے5 لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہونے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ1976میں بنایا گیا یہ کمپیوٹر اُس دور میں 666ڈالر میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.