تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:31

کیلیفورنیا:چمنی سے بوائے فرینڈ کےگھر داخل ہونامہنگا پڑگیا

لاس اینجلس..........کیلی فورنیا میں ایک خاتون کو چمنی کے راستے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی رہائشی 30سالہ جینوویوا اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں براستہ چمنی داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ فائر فائٹرز کے مطابق ’جینوویوا چمنی میں سات فٹ نیچے پہنچنے کے بعد پھنس گئی تھی، جس کے بعد چمنی سے اینٹوں کو علیحدہ کرکے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا گیا۔ غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش میں پولیس نے جینوویوا کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.