24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:18
لندن کے چڑیا گھر میں گوریلے کی 40ویں سالگرہ منائی گئی
لندن .....سالگرہ کے موقع پرچاہے کتنے ہی انتظامات کر لئے جائیں لیکن اگر کیک نہ ہو تو مزہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔لندن کے چڑیا گھر میں موجود زیری نامی گوریلے کی 40ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اور اس موقعے پر مشہور شیف نے اس کے لئے خصوصی طور کیک بھی تیار کیا ۔گوریلے کی پسندیدہ خوراک کو مد نظر رکھتے ہوئے کریم،اخروٹ ،سیب،گاجر اور جیلی سے تیار کیا گیا کیک پیش کیا گیا جو اس نے خوب مزے لے کر کھایا۔ واضح رہے کہ زیری عمر کے لحاظ سے لندن کے چڑیا گھر کا سب سے بڑا گوریلا ہے اور گذشتہ 30سالوں سے اس چڑیا گھر میں مقیم ہے۔