تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:57

برطانوی باڈی بلڈر کا بیک وقت 14کاریں کھینچنےکا عالمی ریکارڈ

لندن ......جسم کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے باڈی بلڈنگ تو کئی لوگ کرتے ہیں لیکن ایک برطانوی باڈی بلڈر کا جسم تو شاید فولادی ہے جب ہی تو ایسا ہمت والا کام کر ڈالا ہے۔جی ہاں برطانوی کاؤنٹی ڈربی شائر سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نے بیک وقت 14کاریں کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔سمن پلانٹ نامی باڈی بلڈر نے کاروں کو ایک لائن میں باندھ کرمضبوط رسی کی مدد سے 18فٹ 2انچ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ریکارڈ قائم کرنے کے بعد سمن کا کہنا تھا کہ یہ کام مشکل ضرور تھا لیکن میں نے ہار بالکل نہیں مانی اور اسے زندگی کا ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بیک وقت 12کاریں 15فٹ کی دوری تک کھینچ کر قائم کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.