تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:44

ملکہ ایلزبتھ دوم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پہلا پیغام

لندن......برطانوی شاہی خاندان بھی جدید دور کی مواصلاتی سہولتیں استعمال کرنے لگا ہے۔ ملکہ ایلزبتھ دوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پہلا پیغام جاری کردیا۔ 88 سالہ ملکہ برطانیہ نے لندن میں ہونے والی نمائش ’’دی انفارمیشن ایج ‘‘ کا افتتاح کیا۔اس موقع پراپنے پہلے ٹوئٹ میں ملکہ کا کہناتھا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جدید نمائش کا افتتاح انھوں نے کیا۔ انھوں نے امیدظاہرکی کہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے آئیں گے۔ٹوئٹ کے آخر میں ملکہ نے اپنا نام بھی درج کیا۔ اس پیغام کے جاری ہونے کے 45 منٹ کے بعد ہی4ہزار افراد نے اسے دوبارہ آگے بھیجا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.