26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
فلوریڈاکے ساحل پر لاکھوں مچھلیوں نے قبضہ جما لیا!!
میامی ......یوں تو سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کیلئے جانے والے شکاریوں کو بعض اوقات خالی ہاتھ بھی واپس آنا پڑجاتا ہے لیکن یہاں تو مچھلیاں خود تیرتی ہوئی ساحل پر آگئی ہیں۔جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر پکنک منانے کیلئے آنے والے افراد اس وقت حیران رہ گئے جب اچانک ساحلی پٹی پر لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں اْمڈ آئیں۔مچھلیوں کی اچانک آمد سے سمندر میں نہانے والے افرادمیں کھلبلی مچ گئی اور انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی پانی سے باہر آنا پڑگیا۔ واضح رہے کہ فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر آنے والی ملیٹ نامی نسل کی یہ لاکھوں مچھلیاں سرد موسم میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ساحلی پٹی پر آجاتی ہیں ۔