26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
اب آتش بازی کو انتہائی قریب سے دیکھنا ممکن!!
لندن .......دنیا میں بہت سے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو ایک پل کیلئے بھی چین سے بیٹھنا گوارا نہیں کرتے اور الٹا سیدھا کچھ نہ کچھ کرتے ہی رہتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کولن فرز کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے ایسا فائر پروف لباس تیار کیا ہےجسے پہن کر آتش بازی کو انتہائی قریب سے دیکھا جاسکتا ہے وہ بھی بغیر کسی نقصان کے۔کولن نے اپنے بنا ئے ہوئے اس لباس کو پہن کر آتش بازی کا بہترین مظاہرہ نہایت قریب سے دیکھنے کا نہایت دلکش منظر بھی فلمایا ہے۔ 34سالہ کولن یوں تو ایک پیشہ ور پلمبر ہے لیکن وہ اس سے قبل بھی اس طرح کی حیرت انگیز چیزیں بنا چکا ہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔کولن کے اس حیرت انگیز لباس کے تعارف پر مبنی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔