تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:53

دنیا کے کئی ملکوں کا سفر کرکے دیوہیکل بطخ چین پہنچ گئی

شنگھائی ......دنیا کے کئی شہروں کا سفر کرنے والی ربر کی بطخ چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئی۔امریکا، تھائی لینڈ اور دیگرکئی ملکوں سے ہوتے ہوئے ربر کی یہ دیوہیکل بطخ شنگھائی کے سینچری پارک پہنچ گئی ہے، جہاں اسے دیکھنے کیلئے 70 ہزار سے زائد افراد پہنچ گئے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے بعد حفاظتی اقدامات کیلئے انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی۔ ڈچ آرٹسٹ کی بنائی ہوئی یہ بطخ ایک ماہ تک یہاں رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.