تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:51

3فٹ 4 انچ لمبے سنہری بالوں والی بر طانوی بچی

لندن ....جہاں ایک طرف دنیا بھر میں خواتین کی ایک بڑی تعداد سَرکے گرتے با لوں کی پر یشانی میں مبتلاہیں تووہیں بر طانیہ میں ایک ایسی اسکول گرل بھی ہے جو اپنی گھنی اور سنہری تین فٹ چار انچ لمبی زلفوں کے باعث ہر ایک کی توجہ کا مر کز بن گئی ہے۔12سالہ یہ بچی اپنی سنہری زلفوں کے باعث شہرہ آفاق کارٹون فلم کے مر کزی افسانوی کر دار Rapunzel کی حقیقی تصویر ہے جس نے لمبے با لوں کی خاطر پچھلے 11 سالوں سے اپنے با لوں کو قینچی سے دور ہی رکھا ہے اور اس عرصے کے دوران صرف تین بار اپنے بال کاٹے ہیں۔اس بچی کا قد اور بالوں کی لمبائی تقریبابر ابر ہے جنھیں سنوارنے اور دھونے کیلئے اسے دن بھر محنت کرنی پڑتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.