28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:44
چینی ڈرائیور پارکنگ سے گاڑی نکالنے میں اناڑی نکلا
بیجنگ.......چین میں ایک ڈرائیور پارکنگ سے گاڑی نکالنے کی کوشش میں اناڑی نکلا اور ساتھ کھڑی گاڑی کا برا حشر کرتا رہا۔ چین کے شہر جیانگ ین میں اس شخص نے 4 برس قبل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد اس نے بہت کم گاڑی چلائی۔ گزشتہ ہفتے جب وہ کسی کام سے گاڑی لے کر شہر میں آیا توواپس جاتے ہوئے اس نے ایک مصیبت کھڑی کردی۔ پارکنگ سے گاڑی نکالتے ہوئے وہ بالکل اناڑی نکلا۔ 10منٹ میں 10بار اس نے اپنی گاڑی ریورس کرنے کی کوشش کی اور ہر بار ساتھ کھڑی گاڑی سے ٹکرادی۔ آخر کار بہت مشکل سے وہ درست انداز میں گاڑی پیچھے کرنے میں کامیاب تو ہوا مگر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ریکارڈ ہونےوالی ویڈیوکے سبب ٹریفک پولیس نے اسے پکڑلیااور جرمانہ بھی عائد کیا۔