28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:44
امریکا:14خوں خوار شیروں کے درمیان رہنے والا شخص
فلوریڈا........دنیا بھر میں جا نوروں سے محبت کر نے والے افراد اپنے گھر میں بلی، کتا اور کئی اقسام کے چھو ٹے بڑے پرندوں کو پالتے ہیں لیکن امریکی ریاست فلو ریڈا میں ایک شخص نے کل 14خون خوار ٹائیگرز اور شیروں کو بھی اپنے گھر میں مستقل طور پر رکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ان تما م بگ کیٹس کو اس شخص نے خود پا ل کو بڑا کیا ہے جو اس کے ساتھ نا صرف گھل مل کر خوشگوار مو ڈ میں وقت گزار رہے ہیں بلکہ عام انسان کی طرح دوستانہ ماحول میں اسی کے ساتھ کھاتے، پیتے، کھیلتے، سوتے اور لڑکر محظو ظ ہوتے ہیں۔