28 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:4
امریکا: ایریزونا میں ایک گھوڑا سوئمنگ پول میں جاگرا
واشنگٹن........امریکی ریاست ایریزونا میں ایک گھوڑا سوئمنگ پول میں جاگرا۔ ایریزونا کے شہر ’’مے سا‘‘ میں ایک پالتو گھوڑا گھر میں واقع سوئمنگ پول میں جاگرا۔ جسے پیرا میڈیکل اسٹاف اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے رسیاں باندھ کر پول سے باہر نکالا۔ تاہم اس سے قبل ڈاکٹر کی مدد سے انجیکشن کے ذریعے گھوڑے کو بے ہوش کردیا گیا تھا تاکہ ریسکیو آپریشن میں مشکل پیش نہ آئے۔