29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
امریکی خاتون کیلی نے نازک کمر میں سب کو پیچھے چھو ڑدیا
واشنگٹن ........ پتلی کمر کے بارے میں سنا تو سب نے ہے لیکن امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خا تون کی نا زک کمر نے تو سب کو حیران کردیا ہے۔ 27سالہ کیلی لِی ڈیکے نامی اس خاتون کی کمر صرف 16 انچ چوڑی ہے۔ جبکہ وہ اسے اب مزید بھی کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ کیلی نے اپنی کمر کو اس قدر پتلا کر نے کیلئے ڈا ئٹنگ کا سہا ر ا نہیں لیا بلکہ و ہ اس مقصد کے لئے گزشتہ 7سالوں سے ہر وقت Corset نامی ایک چست لبا س پہنے رہتی ہیں جس کی بدولت وہ دنیا کی سب سے نا زک کمر والی حسینہ بن گئیں ہیں۔