30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:52
دنیا کی پہلی اُڑن کارویانا میں نمائش کیلئے پیش!!
ویانا.......آسٹریا میں جاری پیونیئرز فیسٹیول میں دنیا کی پہلی اُڑنے والی گاڑی فروخت کیلئے متعارف کروادی گئی۔اڑنے والی کا ر اب کہانیوں،فلموں اور خوابوں سے نکل کر حقیقت کا ر و پ دھا رچکی ہے۔ٹریفک جا م کے دو ران اکثر دل چا ہتا ہے کہ کاش گاڑ ی میں پرہو ں اور آ پ اڑ کر اپنی منز ل پر پہنچ جا ئیں، اب عام افراد کے لیے ایسا ممکن ہو گیا ہے ۔ امریکی ایوی ایشن کمپنی ٹیرافوگیاکی ٹرانزیشن نامی اُڑنے والی کارمتعارف کروانے کے بعدآسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری پیونیئرز فیسٹیول میں خودکار نظام سے اُڑنے والے جدید گاڑی پیش کردی گئی ہے۔جدید ٹیکنا لو جی کی مظہرایرو موبل (Aeromobil)نامی یہ گا ڑی اس انداز میں تیار کی گئی ہے کہ اسے سڑک پر چلانے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت صرف ایک بٹن دباکر 30سیکنڈز کے اندر جہا ز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے اُڑانے کیلئے عام افراد کو پائلٹ کے لائسنس کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی۔خود کار نظام سے ٹیک آف،فلائی اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ایرو موبل نامی یہ کار100میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سڑک پر دو ڑ جبکہ 125میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں اُڑسکتی ہے، جسے پروڈکشن مراحل میں داخل کرنے کے بعد اب باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔