تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:1

پانی اور خشکی پر چلنے کی صلا حیت رکھنے والی تیز رفتار گاڑی

نیویارک .......امریکی ڈیزائنرز نے ایک ایسی منفرد جیپ اسٹائل گاڑی تیارکی ہے جسے بیک وقت خشکی اور پانی پر چلنے والی دنیا کی تیز رفتار گاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اس گاڑی کو دیکھ کر یہ اندازہ لگا نا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ گاڑی ہے یا کشتی۔یہ گاڑی اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ ساحل،سڑک اور ریگستان پر ایک گاڑی کی طرح بھی چلائی جاسکتی ہے جو کہ صرف 15سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں کارسے تیرنے والی کشتی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ گاڑی پانی میں 45 جبکہ سڑک پر 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے اور اس میں 4افراد با آسانی سواری کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.