30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:12
امریکی لڑکی کا خوشیاں با نٹنے کا انوکھا طر یقہ
نیویارک ......ایک امریکی لڑکی نے خوشیاں با نٹنے کا انوکھا طر یقہ اپناتے ہو ئے ریل گاڑی میں سفر کے دوران کیک تیار کیا اور پھر مسافروں کے ساتھ مل کراسے کھایا۔ ٹرین کے ڈبے میں بیٹھتے ہی اس لڑکی نے کیک کے اوپر کریم ،چاکلیٹ اور دیگر چیزیں لگا کر اسے ذائقے دار بنا یا اور پھر اسے مختلف حصوں میں تقسیم کر کے اپنے ارد گرد بیٹھے مسافروں میں تقسیم کر دیا۔اس لڑکی کا مقصد سب کو خوش کرنا اور مل جل کر کھا نا تھا، جس کی خاطر اس نے یہ منفرد قدم اٹھا یا اور سب سے اپنے مثبت عمل اور ذائقے دار کیک کیلئے داد بھی وصول کی۔