تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:42

امریکی جریدے نے دس مہنگی ترین گاڑیوں کا احوال شائع کردیا

نیویارک.......امریکی جریدے نے سال 2014 میں دنیا کی دس مہنگی ترین گاڑیوں کا احوال شائع کیا ہے۔تیز رفتار گاڑیوں کی قیمت سن کر دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے کیونکہ 221میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار لیمبرگینی و نینو رود اسٹار کی مالیت 45 لاکھ ڈالرہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں45کروڑ روپے سے زائد ہے۔بگاٹی وائرون کی قیمت 25کروڑ روپے ،فراری کی قیمت سوا تین کروڑ روپے ہے۔یہ گاڑیاں اگر پاکستان میں استعمال کی جائیں تو کراچی سے حیدر آباد یا لاہور سے فیصل آباد کا سفر گھنٹو کے بجائے منٹوں میں پورا کیا جاسکتا ہے۔ترقی یافتہ ممالک ٹیکنالوجی کے شعبے میں کروڑوں لگا کر تاریخ رقم کررہے ہیں ،ادھر اربوں روپے خرچ کرکے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت بنائی گئی ہے جو آج کل سیاسی اکھاڑے کا منظر پیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.