تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:22

میکسکو کے چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ برفانی چیتے کی آمد

میکسیکو سٹی .......چڑیا گھروں میں نئے جانوروں کی آمد بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنی طرف کھینچ لاتی ہے جس سے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں۔میکسکو کے چڑیا گھر میں بھی ایک ایسے ہی نئے مہمان کی آمد نے وہاں کی رونقیں بحال کردی ہیں اور وہ ہے نایاب نسل کا برفانی چیتا جو اس چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ لایا گیا ہے۔2سالہ برفانی چیتا اپنی پیدائش سے لے کر اب تک نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے پاس تھا،جسے اب ایک معاہدے کے تحت چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برفانی چیتوں کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ معدوم ہوتی جارہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.