31 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:59
فیشن کی دنیا میں چین کے گڈو، ببلو اور گڑیا کا راج
بیجنگ.........فیشن کی دنیا میں اب ہوگا گڈو، ببلو اور گڑیا کا راج، یقین نہیں آتا تو آپ خود ہی دیکھ لیں بچیوں کی ادائیں اور بچوں کے خوبصورت انداز لیے۔ یہ منفرد فیشن ویک ہوا چین میں۔ بچوں نے کی ریمپ پر کیٹ واک اور وصول کی سب سے خوب داد۔ شومیں بچوں کے ساتھ ساتھ۔ان کے والدین اور تو اور دادا،دادی کیلئے بھی ملبوسات پیش کیے گئے۔چلڈرن فیشن ویک 2نومبر تک جاری رہے گا۔