تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:0

ہماری فوٹو بھی بناؤ!برفانی بھالوفوٹو گرافر کے پیچھے چلے آئے

نیویارک.....تصویریں کھنچوانا ایک ایسا شو ق ہے کہ اگر کسی کو اس کی لت پڑ جائے تو گھر کیا اوربازار کیا،کوئی جگہ باقی نہیں بچتی لیکن اب تو جانور بھی اس کے سحر میں گرفتار ہوگئے ہیں۔یقین نہ آئے توامریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں موجود ان بھالو ؤں کو ہی دیکھ لیجئے جو آبی حیات کی تصاویر لینے کیلئے سمندر میں آنے والے فوٹوگرافر کے پیچھے پڑ گئے۔دونوں بھالوؤں نے کشتی میں سوار فوٹو گرافر تک پہنچنے کیلئے کافی دیر تک پیچھا کیا اور قریب پہنچ کر اس کے کیمرے کی خوب چھان بین کی۔ہوسکتا ہے کہ بھالوفوٹو گرافر کو یہ باور کرانے کیلئے پیچھے آئے ہوں کہ ہماری تصویریں لینی ابھی باقی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.