2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:59
سائن بورڈز سے کمال دکھاتا ماہر کرتب باز!!
لندن ......یوں توسائن بورڈ ز کا مقصد عوام تک مختلف پیغامات پہنچانا ہوتا ہے لیکن ان صاحب نے تو سائن بورڈز سے کچھ ایسا کام لیا جو شاید کسی نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس شعبدے باز نے سائن بورڈ کو ہوا میں گھماتے ہوئے ایسے ایسے شاندار کمال دکھائے کہ دیکھنے والے بھی حیرت سے دنگ نظر آئے۔بے مثال کمالات کا لاجواب مظاہرہ پیش کرتے اس اسٹریٹ آرٹسٹ کی ویڈیو نہ صرف انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبو لیت حاصل کررہی ہے بلکہ اسے داد سے بھی نوازا جا رہا ہے۔