2 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:19
جاپان:16سالہ ماہر ڈرمر لڑکی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
ٹوکیو.....جیسے فن کسی کی میراث نہیں اس ہی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔یہ بات 16سالہ جاپانی لڑکی پر بھی صادق آتی ہے، جو ڈرم بجانے کی ایسی ماہر ہے کہ اس کے سامنے آکر بڑے بڑے تجربہ کار اور ماہر ڈرمر شرما جائیں۔سینری نامی اس 16سالہ نوجوان لڑکی نے ڈرم بجانے کی کوئی باقاعدہ ٹریننگ بھی نہیں لی ہے لیکن اس کے باوجود مہارت ایسی ہے کہ لوگ دنگ رہ جائیں۔سینری نے اپنے اس فن کی بدولت جاپان کے کئی ایونٹس حاصل کر لئے ہیں جبکہ اس کی ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچا ئی ہوئی ہے۔