4 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:49
جے پور میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سیلفی ایونٹ کا اہتمام
جے پور.......بھارتی شہر جے پور میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سب سےبڑے سیلفی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا،یہ رنگا رنگ اور منفرد ایونٹ گلابی شہر کہلانے والے جے پور میں ہوا،جس کا مقصد خواتین کو با اختیار کرنا اور یہ پیغام ہر جگہ پھیلانا تھا، سب سے بڑا سیلفی ایونٹ بنانےکیلئے اس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا،2011 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ بچیوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مار دیا گیا۔غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا ویلفیئر سو سائٹی کے تحت منعقد کئے گئے سیلفی کے اس ایونٹ میں سب نے خوب مزہ کیا۔