تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:34

پانی کی سطح پر اُڑنے والی کشتی بھی متعارف

لندن ......حال ہی میں آسٹریا میں ایک نجی کمپنی نے اڑنے والی کارپیش کرکے داد وصول کی ہے وہی سلوانیا میں ما ہر دماغوں نے اڑنے والی کشتی بھی متعارف کر وا دی ہے۔ اس منفرد ڈیزائن والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے۔پانی پر چلتی اس ما حول دوست کشتی میں نصب بٹن دبا کر اس کے نچلے حصے میں لگی پانچ ٹانگوں کو کھولا جاتا ہے جو کسی کر سی کی طرح اس کشتی کو سواروں سمیت تین سے چار فٹ پانی سے اونچا کر دیتی ہے۔ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے جو الیکڑک مو ٹرز کے بلبوتے پر دوڑتی اور اڑتی ہے لیکن ایک وقت میں صرف دو افراد ہی اس پر سواری کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.