تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:58

کمبوڈیا میں دریا کےکنارے رنگوں سے بھرپور فیسٹیول کا اہتمام

نوم پنہہ ......کمبوڈیا میں دریا کے کنارے رنگوں سے بھرپور فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ۔ڈریگن کشتیوں کی دوڑ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔فیسٹول تین سال کےح وقفے کے بعد دارالحکومت نوم پنہہ میں، شاہی محل کے سامنے تونلے دریا کے کنارے منایا جارہا ہے ۔ اس دوران رنگ برنگی ڈریگن کشتیوں کی ریس بھی ہوئی جس میں خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔ 2010 میں فیسٹیول کے دوران بھگدڑ سے 350 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، شرکاء تین سال بعد روایتی فیسٹیول مینں بھر پور شرکت کر رہے ہیں اور تقریباً دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.