تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 0:38

ویت نام کا ہیئر ڈریسر تلواروں سے بال کاٹنے لگا

ہنوئی.........قینچی کا زمانہ ہوا پرانا۔ ویت نام کا ہیئر ڈریسر تلواروں سے بال کاٹنے لگا۔قینچی کے ذریعے بال کاٹنے والے ماہر ہیئر ڈریسرتو آپ نے کئی دیکھے ہوں گے لیکن ویت نام کے اس ہیئر ڈریسر کا تو انداز ہی نرالا ہےجو قینچیوں کا استعمال ہرگز نہیں کرتا بلکہ بالوں کو تیز دھار والی تلوار سے کاٹتا ہے۔ ہنگ نامی اس ماہر ہیئر ڈریسر کا کہنا ہے کہ اس نے چار سال کی طویل ٹریننگ کے بعد اس فن پر مکمل عبور حاصل کیا ہے۔ گو کہ یہ کام کافی مشکل اور خطرناک ہے لیکن ہنگ کے مطابق اسے قینچی کے مقابلے میں تلواروں سے بال کاٹنا زیادہ آسان لگتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.