تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:39

شہزادہ چارلس کا میکسیکو کے شاہی دورے پرروایتی رقص

لندن .......برطانوی شہزادے چارلس نے میکسیکو کے شاہی دورے کے موقع پر روایتی رقص پیش کیا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔66سالہ شہزادے نے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر واقع کیم پیچ ٹاؤن کا دورہ کیا، جہا ں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شہزادے کا بھرپور استقبال کیا۔ خوش مزاج شہزادہ چارلس نے بھی لوگوں کی اس محبت کا بھرپور انداز میں جواب دیا اور ان میں اس قدر گھل مل گئے کہ ساراؤ کیمپی چانو نامی روایتی رقص کا بھی مظاہرہ پیش کر ڈالا۔واضح رہے کہ شہزادہ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ میکسیکو اور کولمبیا کے شاہی دورے پر ہیں اور وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف ممالک کے دوروں پر رقص کر کے اپنی بھرپور فٹنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.