7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:9
امریکا میں عمر رسیدہ خواتین کے درمیان مقابلہ حسن
اٹلانٹک.......ابھی تو میں جوان ہوں،امریکی شہر اٹلانٹک سٹی میں گذشتہ دنوں عمر رسیدہ خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا۔مس سینئر2014کیلئے42امریکی ریاستوں سے60سال سے زائدعمرکی خواتین شرکت کیلئے پہنچیں۔اس مقابلہ حسن میں بڑی بوڑھیوں کے درمیان گانے اورڈانس سے لیکر پیانوبجانے اور دیگر مختلف انداز کے ٹیلنٹ جانچنے کے مقابلے کروائے گئے۔اس موقع پر خوب انداز میں سج دھج کے آئی عمر رسیدہ خواتین نے ریمپ پر اداؤں کیساتھ اپنے حسن کے جلوے بکھیرے اور ججز کے دل جیت لیے۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقابلہ حسن ریاست ورجینیا سے آئی62سالہ پاٹسے گوڈلے نامی گریس فل خاتون نے جیت لیا۔